اپو زیشن پرانا پاکستان چاہتی ہے جہاں ضمیر بیچے جاتے ہیں، شاہ محمود قریشی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ ملک میں تبدیلی کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ اپوزیشن ہے۔
تفصیلا ت کے مطا بق ملتان میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ مہنگائی ہماری حکومت کیلئے ایک بہت بڑا چیلنج ہے، جس سے نمٹنے کیلئے ہنگامی بنیادوں پر کام کر رہے ہیں۔وزیراعظم عمران خان پاکستان ملک میں کرپشن کے خاتمے کیلئے پر عزم ہیں، کرپٹ اور بوسیدہ نظام کی تبدیلی پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوسکتا۔
وزیرخارجہ نے کہا کہ سینیٹ الیکشن شفاف کرانے پر اپوزیشن کا احتجاج سمجھ سے باہر ہے، سینیٹ الیکشن میں ووٹوں کی خریداری کی آواز سنائی دے رہی ہے، اپوزیشن نے ہمیشہ پیسہ کے بل بوتے پر سیاست کی ہے، یہ لوگ پرانا پاکستان چاہتے ہیں جہاں ضمیر بیچے جاتے ہیں، ملک میں تبدیلی کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ اپوزیشن ہے۔