گلوکارہ آئمہ بیگ کو اثاثے چھپانے پر ایف بی آر کا نوٹس جاری

Feb 13, 2021 | 19:16:PM
گلوکارہ آئمہ بیگ کو اثاثے چھپانے پر ایف بی آر کا نوٹس جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24 نیوز) ایف بی آر نے اثاثے چھپانے پر آئمہ بیگ کے خلاف گھیرا تنگ کرتے ہوئے آڈٹ بعدشوکاز نوٹس جاری کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق اثاثے چھپانے والے گلوکار و ادکارہ ایف بی آر کے ریڈار پر آگئے۔ آئمہ بیگ کا سال 2019، 2020 کا آڈٹ کیا جا رہا ہے، گلوکارہ نے ایف بی آر سے بینک ٹرانزیکشن بھی چھپائی۔ ایف بی آر نے آئمہ بیگ سے دو سال کے اثاثہ جات اور بینک ٹرانزیکشن کی تفصیلات طلب کر لیں۔
 ایف بی آر نے گلوکارہ آئمہ بیگ کو جواب جمع کرانے کیلئے پندرہ روز کی مہلت دے دی، اگر گلوکارہ آئمہ بیگ مقررہ وقت تک جواب جمع نہ کروایا تو ان کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔