برطانیہ میں تاریخی سردی، دریائے ٹیمز کا ایک حصہ جم گیا

Feb 13, 2021 | 19:38:PM

(24 نیوز)برطانیہ میں واقع دریائے ٹیمز کا ایک حصہ شدید سردی کے باعث 60 سال میں پہلی بار جم گیا، برطانیہ میں ہونے والی شدید برفباری اور طوفانی ہوائوں نے سردی کی شدت میں ریکارڈ اضافہ کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق برطانیہ میں شدید سرد موسم کے باعث عوام کو مشکلات کا سامنا ہے۔ متعلقہ حکام کی جانب سے عوام کو غیر ضروری سفر سے گریز اور احتیاطی تدابیر اپنانے کی سختی سے ہدایت کی گئی ہے،سکول میں بھی تعطیلات کر دی گئی ہیں۔
ذرائع کے مطابق مطابق کچھ علاقوں کا درجہ حرارت منفی 20 ڈگری سینٹی گریڈ تک بھی ریکارڈ کیا گیا ہے۔برطانیہ میں پڑنے والی سردی نے گزشتہ کئی سالوں کے ریکارڈ توڑ دیئے ہیں۔
خبر رساں ایجنسی کے مطابق برطانیہ میں واقع دریائے ٹیمز اس سے قبل1963 کی سردیوں میں جم گیا تھا تاہم اب 60 سال بعد ایک بار پھر حالیہ سردیوں میں دریا کا ایک حصہ جم گیا ہے جو پرندوں کیلئے سکیٹنگ کا منظر پیش کر رہا ہے۔
لندن کے ایک شہری کا کہنا تھا کہ میں یہاں13 سال سے مقیم ہوں لیکن میں نے اس دریا کو کبھی جمتے ہوئے نہیں دیکھا یہ میرے لئے انتہائی حیران کن ہے۔ دریائے کے جمنے والے حصے میں دریا کا بہائو انتہائی آہستہ ہوتا ہے۔

مزیدخبریں