جنو بی افریقہ نے  پاکستان کو 6 وکٹوں سے شکست دے کرپہلے میچ کا بدلہ لے لیا

Feb 13, 2021 | 19:50:PM

(24نیوز)پاکستان کو جنوبی افریقا نے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں 6 وکٹوں سے شکست دے دی۔تین میچوں کی سیریز 1-1 سے برابر ہوگئی ہے۔ پاکستان نے پہلا میچ جیتا تھا۔
تفصیلا ت کے مطا بق جنو بی افریقا نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا جس کے بعد پاکستان نے پہلے کھیلتے ہوئے 7 وکٹوں پر 144 رنز بنائے۔پاکستان نے جنوبی افریقا کو جیت کےلیے 145رنز کا ہدف دیا جو جنوبی افریقا نے 16.2 اوورز میں 4 وکٹوں پر باآسانی حاصل کرلیا۔ جنوبی افریقا کے ریزا ہینڈرکس اور پٹ وان بلجون نے 42،42 رنز کی اننگز کھیلی، جے جے اسموٹس 7 اور ملان نے 4 رنز بنائے۔

مزیدخبریں