(24 نیوز)فیصل راﺅ کی سابقہ اہلیہ نے انکشاف کیا ہے کہ فیصل راﺅ فراڈ شخص ہے، نادیہ خان فیصل رائو کی تیسری بیوی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق معروف مارننگ شو کی میزبان اور اداکارہ نادیہ خان کے شوہر فیصل رائو کی دوسری بیوی لبنیٰ فاروق نے ان کے بارے میں حیران کن انکشافات کرتے ہوئے کہا ہے کہ جس طرح فیصل رائو خواتین کے ہیرو اور آئیکن بن رہے ہیں وہ دراصل ہیرو نہیں ہیں بلکہ انہوں نے کئی غلطیاں کی ہیں، ہم دو عورتوں کی زندگیاں برباد کی ہیں، جھوٹ بولا ہے اور فراڈ کیا ہے۔ میں دعا کرتی ہوں کہ اب یہ سب کچھ نادیہ خان کے ساتھ نہ کریں۔
لبنیٰ فاروق نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ وہ فیصل رائو کی دوسری جبکہ نادیہ خان تیسری بیوی ہیں جب کہ ان دونوں سے قبل فیصل رائو نے ایک اور شمع نامی خاتون کے ساتھ شادی کی تھی اور اس سے بھی ان کی علیحدگی ہوچکی ہے۔ لیکن یہ آن دی ریکارڈ ہے آف دی ریکارڈ مجھے نہیں معلوم۔ فیصل رائو نے مزید کتنی شادیاں کی ہوئی ہیں۔
لبنیٰ نے اپنی یوٹیوب ویڈیو میں کہا کہ فیصل رائوے شادی سے قبل بھی ان کی ایک شادی ہوچکی تھی لیکن ان کی اپنے شوہر سے علیحدگی ہوچکی تھی۔ فیصل رائو سے شادی سے قبل میں بحرین میں پرائم منسٹر آفس میں بطور ان ہائوس پراڈکٹ مینجر جاب کرتی تھیں اور شادی سے دو دن پہلے فیصل کی پہلی بیوی شمع نے مجھے فیصل کے ساتھ شادی نہ کرنے کے لیے پیغامات بھی بھیجے تھے لیکن میں فیصل کی محبت میں اتنی گرفتار تھی کہ میں نے شمع کی باتوں پر دھیان نہیں دیا اور فیصل رائوسے شادی کرنے کےلئے میں بحرین میں اپنی اچھی خاصی جاب اور اپنا کیریئر چھوڑ کر شادی کرکے دبئی آگئی۔
لبنیٰ فاروق نے مزید بتایا کہ شادی سے قبل فیصل رائو مجھ سے محبت کے دعویدار تھے لیکن شادی کے بعد ان کی حقیقت مجھ پر کھلی۔ دبئی میں فیصل رائو نے مجھ پر کئی پابندیاں لگادی تھیں نہ مجھے کسی سے ملنے دیتے تھے اور نہ بات کرنے دیتے تھے میں بالکل اکیلی ہوکر رہ گئی تھی۔
شادی کے بعد مجھ پر انکشاف ہو اکہ فیصل صاحب کے ساتھ بہت سارے مسائل تھے وہ خود کو باتھ روم میں بند کرلیتے تھے چھوٹی چھوٹی باتوں پر گھر کی چیزیں توڑدیتے تھے اور جب ان کا غصہ بہت زیادہ ہوجاتا تھا تو خود کو ہی ٹارچر کرنے لگ جاتے تھے۔ یہاں تک کہ وہ یہ بھی کہتے تھے کہ ہم پر کالا جادو کیا جارہا ہے اور یہ کالا جادو ان ہی کی پہلی بیوی کروارہی ہیں۔
اس کے علاوہ فیصل رائو نے مجھے میرا بیٹا اغوا کروانے کی دھمکی بھی دی اور کہا کہ میرا بیٹا اٹھا لیاجائے گا اور وزیرستان میں پھنکوادیا جائے گا۔ لبنیٰ نے فیصل رائو کی پہلی بیوی کے آڈیو پیغام بھی شیئر کئے جس میں وہ کہہ رہی ہیں اس شخص کی فطرت میں عورت کو اذیت دینا شامل ہے۔
لبنیٰ نے یہ انکشاف بھی کیا ہے کہ فیصل ممتاز رائو کو دبئی میں بطور ایئرفورس پائلٹ ان کی جاب سے نکال دیاگیا تھا اور اس کا الزام بھی انہوں نے مجھ پر ہی لگایا تھا۔ حالات اتنے خراب ہوگئے تھے شادی کے آٹھ ماہ بعد ہی ہم دونوں میں علیحدگی ہوگئی اور دلچسپ بات یہ تھی کہ ہماری طلاق کے اگلے ماہ ہی انہوں نے نادیہ خان کے ساتھ منگنی کرلی۔
نادیہ خان نے 7 فروری کو اپنے شوہر کے ہمراہ یوٹیوب ایک ویڈیو شیئر کی تھی جس میں انہوں نے اپنے شوہر کے ساتھ پہلی ملاقات اور شادی کا سارا احوال بتایا تھا۔ اس ویڈیو کے جواب میں فیصل ممتاز رائو کی سابق اہلیہ لبنیٰ فاروق جنہوں نے فیصل رائو کی دوسری بیوی ہونے کا دعویٰ کیا ہے نے ایک ویڈیو اپنے یوٹیوب چینل پر اپ لوڈ کی اور فیصل رائوے بارے میں کئی انکشافات کئے ہیں۔
یاد رہے کہ نادیہ خان نے گزشتہ ماہ جنوری میں ونگ کمانڈر فیصل ممتاز رائو کے ساتھ شادی کی تھی۔ نادیہ خان کی یہ دوسری شادی ہے۔