پی ٹی آئی کی یوٹرن لینے کی روایت برقرار، عبدالقادر سے سینیٹ کا ٹکٹ واپس لے لیا

Feb 13, 2021 | 20:54:PM

(24 نیوز)پاکستان تحریک انصاف نے یوٹرن لینے کی روایت برقرار رکھتے ہوئے بلوچستان سے عبدالقادر کو دیئے جانے والا ٹکٹ واپس لے لیا گیا، عبد القادر کی جگہ ظہور آغا کو ٹکٹ دے دیا گیا۔
وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی امورشہباز گل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹ میں کہاہے کہ بلوچستان سے سینیٹ کاٹکٹ عبدالقادرسے واپس لے لیاگیا،بلوچستان سے سینیٹ کاٹکٹ ظہورآغاکوجاری کردیاگیا، وزیراعظم عمران خان نے منظوری دے دی۔ان کاکہناتھا کہ عمران خان ہمیشہ اپنے پارٹی کارکن کی آوازسنتے ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف بلوچستان کے رہنماو¿ں نے مرکز کی جانب سے عبدالقادر کو سیٹ دینے کی مخالفت کردی تھی،حاجی نواب خان دومڑ کاکہناتھا کہ بلوچستان سے سینٹ ٹکٹ غیر متعلقہ شخص کو دیا گیا ہے، بلوچستان میں پی ٹی آئی کے 4 ریجنز ہے،تمام نے اس فیصلہ کی مخالفت کی ہے، پی ٹی آئی کے آئین میں ہے آپنے کارکنوں اور رہنماوں کو سینٹ ٹکٹ دیگا۔
نواب دومڑ نے کہاکہ پی ٹی آئی مرکز کی جانب سے بلوچستان سے عبدالقادر کو ٹکٹ دیا گیا، عبد القادر پیرشوٹر ہے اس جو ٹکٹ دینا کا فیصلہ قبول نہیں،انہوں نے کہاکہ عبد القادر کا تعلق پی ٹی آئی سے نہیں ہے عمران خان نوٹس لیں، عمران خان پارٹی کو بلوچستان میں تباہ ہونے سے بچائیں۔
ڈاکٹر منیر بلوچ نے کہاکہ عبدالقادر کو تمام کاروبار پنجاب میں ہے تعلق بلوچستان سے نہیں،گزشتہ 5 روز کے اندر اس کو پارٹی کا ٹکٹ دیاگیا، عبدالقادر کو ٹکٹ دینا پارٹی کے رہنماوں کے ساتھ ظلم ہے، عبدالقادر کو نام لینے کے ساتھ ہی ہارس ٹریڈنگ یاد آتا ہے۔تاج محمد رند نے کہاکہ مرکز سے مطالبہ ہے کہ عبدالقادر کو ٹکٹ دینے کا فیصلہ واپس لے۔

مزیدخبریں