آئی سی سی ایونٹس کی میزبانی کیلئے بولی دیں گے، وسیم خان 

Feb 13, 2021 | 21:18:PM

(24 نیوز)چیف ایگزیکٹو پی سی بی وسیم خان کاکہناہے کہ آئندہ آٹھ سال کے آئی سی سی ایونٹس کی میزبانی کیلئے بولی دیں گے، آئی سی سی ورلڈکپ ، انڈر 19 اور ویمنز ورلڈکپ کی میزبانی حاصل کرنے کے خواہاں ہیں۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹو وسیم خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جنوبی افریقا کا پاکستان آناخوش آئند ہے، مارچ کے اختتام پر پاکستانی ٹیم جنوبی افریقا جارہی ہے، جنوبی افریقا میں صحت کے حالات کاجائزہ لے رہے ہیں۔
وسیم خان نے کہاکہ جب کسی بھی ایونٹ کا ترانہ بنتا ہے اس کی تعریف اور تنقید دونوں ہوتے ہیں، پی ایس ایل کی افتتاحی تقریب گوادر میں بھی ریکارڈ ہوئی ہے، کوشش ہے کہ پی ایس ایل کی افتتاحی تقریب میں معیاری پروڈکشن ہو۔
انہوں نے کہاکہ 27 فروری کو گورننگ بورڈاجلاس کراچی میں ہوگا، 28 فروری کو صوبائی ایسوسی ایشنز کی عبوری کمیٹیوں کا اعلان کرنے کا پلان کررہے ہیں، آئندہ ہفتے کلب رجسٹریشن کا آغاز کررہے جس کے بعد سٹی کرکٹ کے شیڈول کا اعلان کریں گے۔
وسیم خان نے کہاکہ میں پاکستان کرکٹ میں کام کرکے انجوائے کررہاہوں، پاکستان کرکٹ کودرست سمت میں گامزن کرنے کیلئے کافی کام کرنا ہے۔

مزیدخبریں