رینٹل احتجاج کے ٹھیکیدار نے 26مارچ کے ”احتجاج“ کیلئے 5ارب کا مطالبہ کیا ہے، حافظ حسین احمد
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)جمعیت علمائے پاکستان سے نکالے گئے سینئر سیاستدان حافظ حسین احمد نے ایک بار پھر پی ڈی ایم کے سربراہ پر لفظی گولہ باری کرتے ہوئے کہاکہ رینٹل احتجاج کے مشہور و معروف ٹھیکیدار نے 26مارچ کے ”رینٹل احتجاج“ کیلئے لندن کے پناہ گزین سے 5ارب کی فراہمی کا مطالبہ کیا ہے۔
حافظ حسین احمد نے ویڈیو بیان جاری کرتے ہوئے کہاکہ طے کرلیا گیا ہے کہ جان جے یو آئی کی مال مسلم لیگ ن کا۔ ان کاکہناتھا کہ کچھ لوگ ”اتفاق فاؤنڈری“ کے مفرور اور بھگوڑے لوہار کے ”بروکر“ بنے ہوئے ہیں، ”رینٹل احتجاج“ کے ماہر نے میاں نواز شریف کے کرپشن کیسز ختم کروانے کا منافع بخش”نیا کاروبار“ شروع کرلیا ہے۔
حافظ حسین احمدنے کہاکہ خود کو ”لوہے کے چنے“ قرار دینے والے بھگوڑے کی چوری اور عوام کا خزانہ لوٹنے والوں کے ”وکیل صفائی“ بنے ہوئے ہیں، ماضی میں سینٹ انتخابات میں کروڑوں روپیوں کے عوض طلحہ محمود، اعظم سواتی اور شیخ یعقوب جیسے ارب پتی عناصر کو ٹکٹ دی گئی۔