(24 نیوز)کراچی کی احتساب عدالت نے سابق مشیر پٹرولیم ڈاکٹر عاصم حسین کو علاج کیلئے 14 فروری سے 4 مارچ تک بیرون ملک جانے کی اجازت دے دی ہے۔
تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت نے 462 ارب روپے کی کرپشن کے ریفرنس کا سامنا کرنے والے ڈاکٹر عاصم کی علاج کیلئے بیرون ملک جانے کی درخواست منظور کرلی۔ سابق مشیر پیٹرولیم ڈاکٹر عاصم و دیگر کے خلاف 462 ارب روaپے کی کرپشن سے متعلق ریفرنس کی سماعت ہوئی۔دوران سماعت ڈاکٹر عاصم کی جانب سے علاج کیلئے دبئی جانے کی اجازت مانگی گئی۔
عدالت نے ڈاکٹر عاصم کی درخواست منظورکرتے ہوئے انھیں 14 فروری سے 4 مارچ تک بیرون ملک جانے کی اجازت دے دی۔
یاد رہے کہ ڈاکٹر عاصم و دیگر کے خلاف خلاف ریفرنس حتمی مراحل میں ہے اور کیس میں تفتیشی افسر کا بیان جاری ہے۔