انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر20ارکان اسمبلی کو نوٹسز جاری

Feb 13, 2021 | 23:30:PM

(24 نیوز)الیکشن کمیشن نے انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر سیالکوٹ کے ضمنی الیکشن میں قومی و صوبائی اسمبلی کے 20 ارکان کو نوٹسز جاری کردئیے،نوٹس ضمنی الیکشن میں انتخابی مہم چلانے پر جاری کئے گئے ہیں ۔
الیکشن کمیشن کی جانب سے نوٹسز صوبائی اسمبلی کی حنا پرویز بٹ، رانا محمد افضل، خواجہ محمد وسیم، بلال اکبر خان ، چودھری غلام رضا ربیرا،ذیشان رفیق، ذوالفقار علی بھینڈر ،چودھری وقار احمد چیمہ، رانا عبدالستار خان ،چودھری نوید اشرف، قومی اسمبلی کے رکن چودھری ارمغان سبحانی ، علی زاہد، احسن اقبال ،رانا ثنا اللہ، مریم اورنگزیب، مصدق محمود ملک، خرم دستگیر ،شاہزہ فاطمہ، میاں جاوید لطیف کو جاری کئے گئے

مزیدخبریں