(24نیوز)راحت فتح علی خان ویلنٹائن ڈے پر تاریخ میں پہلی مرتبہ نیا تجربہ کرنے جارہے ہیں، وہ لائیو سٹریم کے ذریعے دنیا کے درجنوں ممالک میں آواز کا جادو جگائیں گے اور دو گھنٹے تک دلوں میں اتر جانے والی غزلیں پیش کریں گے۔
تفصیلا ت کے مطا بق ایک انٹر ویو میں راحت فتح علی خان کا کہنا ہے کہ لاک ڈائون کے دوران سب سے زیادہ اپنے مداحوں اور پیار کرنے والوں کو یاد کیا اور سب کے لیے دعا کی اللہ تعالیٰ ان کو اپنی امان میں رکھے۔
انہوں نے کہا کہ عاشقی سی وہ خود تو کبھی نہیں گزرے، لیکن ساری زندگی موسیقی سے عشق کیا، زندگی کا ایک ایک لمحہ محبت میں ڈوبا ہوا ہے۔انھوں نے کہا کہ ویلنٹائن ڈے کے موقع پر امریکا کی درجنوں ریاستوں سمیت، یورپ، متحدہ عرب امارات، سری لنکا، بھارت، ا?سٹریلیا، نیوزی لینڈ، جنوبی افریقہ اور دیگر ممالک میں موجود لاکھوں مداح گھر بیٹھے میری غزلیں اور گیت سن سکیں گے۔
سروں کے راجاراحت فتح علی کا ویلنٹائن ڈے پرانوکھا اقدام
Feb 13, 2021 | 23:37:PM