عوامی مقا مات پر پی سی او کی طرز کے موبائل دفاترکی مقبو لیت 

Feb 13, 2021 | 23:48:PM

(24نیوز)عوامی مقامات پر دفتری کیبن بننا ایک عجیب سے بات لگتی ہے مگر اب کئی مقامات پر یہ اب ضرورت بن گئے ہیں جنہیں ’ٹیلی کیوبس‘ کا نام دیا گیا ہے۔


تفصیلا ت کے مطا بق سب سے پہلے عوامی مقامات، ٹرین اڈوں اور خود ٹرینوں کے اندر بھی ایسی سہولیات شروع کی گئیں۔ اب بڑے شاپنگ مراکز میں بھی یہ بوتھ موجود ہیں۔

مکمل طورپر بیرونی شوروغل سے محفوظ ایک بوتھ دو میٹر بلند اور ایک میٹر چوڑا ہے۔ اس میں ایک پی سی، پاور کیبل، فون چارجر کیبل اور ویڈیوکانفرنسنگ سافٹ ویئر موجود ہے۔

اس کے علاوہ ایک سے زائد افراد کے بیٹھنے کی بھی گنجائش موجود ہے۔ اس طرح بہت کم کرائے پر کوئی بھی عارضی دفتر استعمال کرسکتا ہے۔ جاپان میں عمارتوں پر کرائے کے لیے دفاتر بہت مہنگے ہیں اور اسی بنا پر عوام الناس ٹیلی کیوبس کا رخ کررہے ہیں۔اب ایپ کے ذریعے قریبی ٹیلی کیوبس کھوکھا بک کرایا جاسکتا ہے ۔

مزیدخبریں