گلگت بلتستان میں آدھی رات کو زلزلے کے شدید جھٹکے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)گلگت بلتستان آدھی رات کو زلزلے سے لرز اٹھا، لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔
تفصیلات کے مطابق گلگت بلتستان میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے ،جس پر لوگ خوفزدہ ہو کر گھروں سے باہر نکل آئے اور کلمہ طیبہ کا ورد شروع کردیا۔
واضح رہے کہ گلگت بلتستان کے بالائی علاقوں میں ایک ہفتے سے آفٹر شاکس کا سلسلہ بھی جاری ہے .
یہ بھی پڑھیں: کورونا کا فوری خاتمہ ناممکن، ابھی مزید قسمیں آئیں گی، عالمی ادارہ صحت نے خبردار کردیا