(ویب ڈیسک) کویت میں فلپائن سے تعلق رکھنے والی مریضہ نے کیبل وائر کا پھندا بناکر ہسپتال کے باتھ روم کی چھت سے لٹک کر خود کشی کرلی۔
غیر ملکی میڈیاکے مطابق کویت کے ہسپتال کے باتھ روم سے لاش ملی ۔ یہ لاش ایک مریضہ کی ہے جو چند روز قبل ہی ہسپتال میں علاج کی غرض سے داخل ہوئی تھی،ہسپتال کا عملہ معمول کے چیک اپ کے لئے مریضہ کے کمرے میں آیا تو وہ غائب تھی اور کمرے میں کیبل وائرز پڑے ہوئے تھے، عملے نے باتھ روم میں دیکھا تو مریضہ کی لاش چھت سے لٹکی ہوئی ملی۔
ہسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ مریضہ کو ذہنی مسائل کا سامنا تھا۔ لاش کو ضروری کارروائی کے بعد فلپائن روانہ کردیا گیا،مریضہ کی خودکشی کی وجہ تاحال معلوم نہ ہوسکی ۔
یہ بھی پڑھیں: سرمیں کیل کس نے ٹھوکی..؟ متاثرہ خاتون نے ایسا بیان دیا کہ سب دنگ رہ گئے