خیبر پختونخواکے بلدیاتی الیکشن۔۔۔13 اضلاع میں دوبارہ پولنگ

Feb 13, 2022 | 09:49:AM
بلدیاتی الیکشن ، ووٹ
کیپشن: بلدیاتی انتحابات میں ووٹنگ کا مرحلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)خیبرپختونخوا کےتیرہ اضلاع میں بلدیاتی انتخابات کے لیے ری پولنگ ہو رہی ہے ۔پولنگ بغیر کسی وقفے کے شام 5 بجے تک جاری رہے گی۔پولنگ کے موقع پر سخت سکیورٹی انتظامات کئے گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق پشاور،چارسدہ، نوشہرہ، خیبر، مہمند، مردان، کوہاٹ، کرک، بنوں، لکی مروت، ڈیرہ اسماعیل خان، بونیر اور باجوڑ میں مجموعی طور پر 568 پولنگ سٹیشن بنائے گئے ہیں جبکہ پشاور میں 7 پولنگ سٹیشن قائم کیے گئے ہیں۔بلدیاتی الیکشن میں سات لاکھ سے زائد ووٹر حق رائے دہی استعمال کریں گے۔الیکشن کمیشن کے مطابق مرد ووٹرز کی تعداد 3لاکھ 62 ہزار924 ، خواتین ووٹرز کی تعداد 3 لاکھ 47 ہزار 548 ہے ۔انتخابات کے پہلے مرحلے میں پولنگ سٹیشنز پر توڑ پھوڑ، ہنگامہ آرائی اور امیدواروں کی وفات کے باعث پولنگ روک دی گئی تھی۔
یہ بھی پڑھیں:حکومت نے مہنگائی کے پسے عوام پر پھر بجلی گرا دی