جنگ کاخطرہ ۔۔۔ کئی ممالک کا اپنے شہریوں کو ’یوکرین چھوڑنے کا حکم
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)یوکرین پرروس حملے کے خطرے کے پیش نظر کئی ممالک نے اپنے شہریوں کو یوکرین چھوڑنے کا حکم دیدیا۔
تفصیلات کے مطابق امریکہ کے علاوہ برطانیہ، جرمنی، کینیڈا، نیدرلینڈز، لیٹویا، جاپان اور جنوبی کوریا نے بھی یوکرین میں رہنے والے اپنے شہریوں کو ملک چھوڑنے کاحکم دیدیا ہے ۔ذرائع کے مطابق ماسکو نے یوکرین کی سرحد پر ایک لاکھ فوجیوں کو جمع کر رکھا ہے مگر کریملین نے کہا کہ ان کا یوکرین پر حملہ کرنے کا کوئی ارادہ نہیں۔ روسی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ مغربی ممالک جھوٹی معلومات فراہم کر رہے ہیں۔
واضح رہے کہ جمعے کے دن برطانیہ نے یوکرین میں موجود شہریوں کو 48 گھنٹوں میں ملک چھوڑنے کی وارننگ دی تھی۔امریکا نے اپنے شہریوں کو واپس بلالیا تھا ۔دوسری جانب امریکی صدر جو بائیڈن نے ایک فون کال کے دوران روسی رہنما ولادیمیر پیوتن کو ایک بار پھر کسی بھی حملے سے باز رہنے کو کہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:امریکی آبدوز کی روسی پانیوں میں دراندازی ،ماسکو نے فوجی اتاشی کو طلب کرلیا