(ویب ڈیسک) پاکستان سپرلیگ کے ساتویں ایڈیشن میں لاہور قلندرز اور ملتان سلطانز کے میچ کے دوران لاہور کے کپتان شاہین شاہ آفریدی غصے میں آئے تو محمد رضوان نے انہیں گلے لگانے کیلئے بانہیں پھیلادیں ۔محمد رضوان کے اس گیسچر نے شائقین کرکٹ کے دل جیت لئے ۔
تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر پی ایس ایل کے میچ کی سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ شاہین شاہ آفریدی رضوان کو بولنگ کراتے ہیں اور گیند کو پکڑ نے کی کوشش کرتے ہیں مگر گیند ان کے ہاتھ میں نہیں آتی۔شاہین شاہ آفریدی غصے میں آکر تھرو کا ایکشن کرتے ہیں مگر محمد رضوان انہیں مسکراتے ہوئے دیکھتے ہیں اور پھر ہاتھ پھیلا کر انہیں گلے لگانے کی پیشکش کرتے ہیں شوسل میڈیا صارفین کو محمد رضوان کا یہ عمل بھا گیا اور وہ رضوان کی تعریفیں کرتے نظر آرہے ہیں۔
شاہین شاہ آفریدی نے یہ ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ میں اس آدمی کی انتہائی عزت کرتا ہوں ۔ رضوان بیک وقت انتہائی قابل ،عاجزاور اچھے دوست ہیں ۔ یہ ہمارے لئے ایک رول ماڈل ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:شاہین شاہ آفریدی کی شادی ، بھائی نے بڑا بیان دیدیا