(ویب ڈیسک)دوستی ایک ایسا رشتہ ہے جو تمام رشتوں میں اہمیت کا حامل ہوتا ہے ،سعودی عرب میں سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی تصاویر میں ایک قبر پرطلبا کی بڑی تعداد کو جمع دکھایا گیا۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق یہ طلبا اپنے ایک ساتھی حافظ قرآن کی قبر پرفاتحہ خوانی کیلئے جمع تھے اور ساتھی کے بچھڑنے کا دکھ ان کے چہروں پر عیاں تھا۔
ڈاکٹر فہد الرومی نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر تصاویر شائع کیں اور تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ بدھ کے روز ابن باز سیکنڈری سکول برائے حفظ میں ایک طالب علم اچانک فوت ہوگیا اور جمعرات کی دوپہر کو البابطین مسجد میں اس کی نماز جنازہ ادا کی گئی اور اسے دفن کیا گیا،انہوں نے مزید کہا کہ ان کے ساتھی اور اساتذہ اس کی قبر کے پاس بیٹھے ہیں۔ ایک دل کو چھو لینے والا منظر ہے۔
طلبا اور اساتذہ فوت ہونے والے نوجوان کیلئے مغرب کی اذان تک اللہ تعالیٰ سے مرحوم کی بخشش کیلئے دعائیں مانگتے رہے تھے۔
یہ بھی پڑھیں: ہسپتال کے باتھ روم میں مریضہ کی خودکشی