شاداب خان پی ایس ایل کے کامیاب ترین اسپنر 

Feb 13, 2022 | 12:44:PM

(ویب ڈیسک)شاداب خان پاکستان سپر لیگ میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے اسپنر بن گئے۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب پی ایس ایل میں اب تک 62کھلاڑیوں کو پولین کی راہ دکھا چکے ہیں۔
 شاداب خان نے یہ سنگ میل کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کیخلاف میچ میں جیمز وینس کو آوٹ کرکے عبور کیا۔اس سے قبل کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے محمد نواز اس فہرست میں پہلی پوزیشن پر تھے ۔مگر وہ انجری کی وجہ سے پی ایس ایل سے باہر ہوگئے اور اس میچ میں کوئٹہ کی ٹیم میں شامل نہیں تھے۔ محمد نواز نے 66 میچز میں 61 وکٹیں لیں، شاداب نے 58 میچز میں 62وکٹیں لے کر انہیں پیچھے چھوڑا۔
یہ بھی پڑھیں:شاہین شاہ آفریدی کا غصہ۔۔۔رضوان کے جواب نے شائقین کے دل جیت لئے

مزیدخبریں