شاہد آفریدی پی ایس ایل سے دستبردار
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)شاہد آفریدی کی کمر میں تکلیف بڑھ گئی جس کی وجہ سے کوئٹہ گلیڈی ایٹر زکے اہم کھلاڑی شاہد آفریدی نے پی ایس ایل کو خیر باد کہہ دیا۔
تفصیلات کے مطابق اپنے ٹویٹر اکاو¿نٹ پر شاہد آفریدی نے پاکستان سپر لیگ سے الگ ہونے کا اعلان کر دیا۔اپنے ویڈیو پیغام میں شاہد آفریدی نے مداحوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ان کی انجری کی تکلیف بہت بڑھ چکی ہے جس کی وجہ سے وہ پی ایس ایل کے باقی میچز نہیں کھیل سکیں گے۔
Good bye to PSL | My body is in serious painhttps://t.co/yyHWSibxlH
— Shahid Afridi (@SAfridiOfficial) February 13, 2022
شاہد آفرید ی نے کہا کہ پی ایس ایل کوبہترانداز میں ختم کرنا چاہتا تھامگر اب برداشت ختم ہو چکی ہے، 16 سال سے کمر کی تکلیف میں مبتلا ہوں، صحت ہے تو سب کچھ ہے ، اپنی برداشت کے ساتھ کھیل رہا ہوں۔یاد رہے کہ شاہد آفریدی پی ایس ایل سیزن 7 میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز میںبطورآل راونڈر کھیل رہے ہیں
یہ بھی پڑھیں:شاہین شاہ آفریدی کا غصہ۔۔۔رضوان کے جواب نے شائقین کے دل جیت لئے