بھارتی اداکارہ شلپا شیٹھی پھر مشکل میں پھنس گئیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت میں عدالت نے بالی ووڈ اداکارہ شلپا شیٹھی ان کی بہن شمیتا شیٹھی اور والدہ سنندا شیٹھی کو لاکھوں روپے ادا نہ کرنے پر طلب کرلیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ایک بھارتی بزنس مین اور آٹوموبائل ایجنسی کے مالک پرہاد امرا نے بالی ووڈ اداکاراؤں شلپا، شمیتا اور ان کی والدہ سنندا شیٹھی کے خلاف شکایت درج کروائی ہے، جس میں انہوں نے تینوں پر 21 لاکھ روپے کی عدم ادائیگی کا الزام لگایا ہے۔
پرہاد امرا کے مطابق شلپا شیٹھی کندرا کے آنجہانی والد نے ان سے 2015 میں 21 لاکھ روپے بطور قرض لیے تھے جو انہیں جنوری 2017 میں واپس کرنے تھے لیکن انہوں نے ان کے پیسے ادا نہیں کئے اور اب ان کی بیوی اور بیٹیاں بھی انہیں مذکورہ رقم واپس کرنے سے انکار کررہی ہیں۔نتیجتا اندھیری کی ایک عدالت نے تینوں ماں بیٹیوں کو 28 فروری 2022 کو عدالت میں پیش ہونے کے لئے طلب کیا ہے۔
ایک بھارتی نیوز ایجنسی کے مطابق اندھیری کی عدالت نے اداکارہ شلپا شیٹھی کندرا، ان کی بہن شمیتا شیٹھی اور والدہ سنندا شیٹھی کو سمن جاری کیا ہے اور تینوں کو 28 فروری کو عدالت میں پیش ہونے کا حکم دیا ہے۔
خیال رہے کہ شلپا شیٹھی گزشتہ برس بھی اپنے شوہر راج کندرا کے فحش فلمیں بنانے کے کیس کی وجہ سے قانونی شکنجے میں آگئی تھیں۔
یہ بھی پڑھیں: انڈین گانے پر عامر لیاقت کی نئی دلہن کیساتھ ایک اور ویڈیو وائرل