میاں چنوں میں ہجوم کے ہاتھوں ایک شخص کی ہلاکت۔۔وزیراعظم نے نوٹس لے لیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) وزیراعظم عمران خان نے میاں چنوں میں ہجوم کے ہاتھوں ایک شخص کے ہلاک ہونے کے معاملے کا سخت نوٹس لیتے ہوئے آئی جی پنجاب سے رپورٹ طلب کر لی۔
تفصیلات کے مطابق میاں چنوں میں ہجوم کے ہاتھوں ایک شخص کی ہلاکت پر وزیراعظم عمران خان نے سخت افسوس کا اظہار کیا،انہوں نے ٹویٹ میں کہا کہ قانون ہاتھ میں لینے والوں کیلئے زیرو ٹالرنس ہے، وزیراعظم نے واقعے میں ملوث افراد کے خلاف کارروائی کا حکم دیا اور پولیس کی جانب سے فرائض میں غفلت برتنے پر رپورٹ بھی طلب کی ہے۔
وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ انہوں نے بارہا اپنے نظام تعلیم میں تباہ کن شدت پسندی کی طرف توجہ دلائی،سیالکوٹ اور میاں چنوں جیسے واقعات عشروں سے نافذ تعلیمی نظام کا حاصل ہیں،یہ مسئلہ قانون کے نفاذ کا بھی ہے اور سماج کی تنزلی کا بھی ہے۔
میں نے بارہا اپنے نظام تعلیم میں تباہ کن شدت پسندی کی طرف توجہ دلائ ہے،سیالکوٹ اور میاں چنوں جیسے واقعات عشروں سے نافذ تعلیمی نظام کا حاصل ہیں یہ مسئلہ قانون کے نفاذ کا بھی ہے اور سماج کی تنزلی کا بھی، سکول، تھانہ اور منبر اگر ان تین کی اصلاح نہ ہوئ تو بڑی تباہی کیلئے تیار رہیں
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) February 13, 2022
یہ بھی پڑھیں: افغانستان کے معاملے پر چین اور پاکستان ایک پیج پر ہیں۔۔۔عمران خان