شہباز شریف کی 14 سال بعد چودھری برادران سے ملاقات، سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)مسلم لیگ ن کے صدراور قائد حزب اختلاف قومی اسمبلی شہبازشریف 14 سال بعد چودھری برادران کی رہائشگاہ پہنچے ۔
شہبازشریف نے مسلم لیگ ق کے صدر چودھری شجاعت حسین اور قائم مقام گورنر پنجاب چودھری پرویزالٰہی سے ملاقات کی،ن لیگ کے وفد میں ایاز صادق، رانا تنویر، خواجہ سعد رفیق، عطا اللہ تارڑ اور شبیر عثمانی شامل تھے،ملاقات میں سالک حسین ایم این اے، شافع حسین بھی شریک ہوئے،ذرائع کے مطابق ملاقات میں باہمی دلچسپی کے دیگر امور سمیت موجودہ ملکی سیاسی صورتحال پر تفصیل سے گفتگو کی گئی ۔
میاں شہبازشریف کی سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین اور قائم مقام گورنر پنجاب چودھری پرویزالٰہی سے ملاقات۔
— Parvez Elahi (@chparvezelahi) February 13, 2022
ن لیگ کے وفد میں ایاز صادق، رانا تنویر، خواجہ سعد رفیق، عطا اللہ تارڑ اور شبیر عثمانی شامل۔
ملاقات میں سالک حسین ایم این اے، شافع حسین بھی شریک تھے۔ pic.twitter.com/SS5A1GhpQv
شہبازشریف نے اپنی اور نوازشریف کی جانب سے چودھری شجاعت حسین کی خیریت دریافت کی اور ان کی مکمل صحت یابی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ،چودھری شجاعت حسین نے ملاقات میں میاں محمد نواز شریف کا شکریہ بھی ادا کیا۔
یہ بھی پڑھیں: کیا بشریٰ اور طوبیٰ کو طلاق ہو گئی۔۔عامر لیاقت نے حیران کن انکشاف کر دیا