پی ایس ایل 7، لاہور قلندرز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو شکست دیدی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل)کے ساتویں ایڈیشن کے لاہور میں کھیلے گئے میچ میں لاہور قلندرز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو شکست دیدی۔
تفصیلات کے مطابق قذافی سٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں لاہور قلندرز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیاتھا۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 142 رنز کاہدف دیا تھا جو لاہور قلندرز نے 2 وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا۔ لاہور قلندرز کے بلے باز فخر زمان نے شاندار بیٹنگ کرتے 42 گیندوں پر 53 رنز بنائے۔
Fakhar and Kamran complete the chase after Shaheen's first over laid the foundation of Lahore's win ????
— CricWick (@CricWick) February 13, 2022
Scorecard ➡️ https://t.co/IV0PVcfSDn#HBLPSL #JubileeLife #Insurance #PSL7 #HBLPSL7 #LQvQG pic.twitter.com/t5fxOBC9k7
پوائنٹس ٹیبل کی بات کی جائے تو سرفہرست ملتان سلطان ہے جس کے 12 پوائنٹس ہیں۔ 10 پوائنٹس کے ساتھ لاہور دوسرے،اسلام آباد یونائیٹڈ 6 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز بھی 6 پوائنٹس ہیں اور چوتھے، 6 پوائنٹس کے ساتھ پانچواں نمبر پشاور زلمی ہے۔ پوائنٹس ٹیبل کےآخر میں کراچی کنگز ہے جس نے ابھی تک کوئی بھی میچ نہیں جیتا۔
قبل ازیں کپتان لاہور قلندرز شاہین شاہ آفریدی کا کہناتھا کہ ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ،بولنگ اور بیٹنگ اچھی جارہی ہے،کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد نے کہاکہ آج کے میچ میں دو تبدیلیاں کی ہیں ، احسن خان اور سہیل تنویر آج ٹیم کا حصہ ہوں گے ،ان کاکہناتھا کہ شاہد آفریدی اچھا کھیل رہے تھے کمی محسوس ہو گی ۔
واضح رہے کہ پی ایس ایل سے آﺅٹ شاہد آفریدی اور جیمز فالکنر نہیں کھیلیں گے ۔
یہ بھی پڑھیں: خاتون نے کپڑے اٹھانے کیلئے اپنے بیٹے کی زندگی کو خطرے میں ڈال دیا، پھر کیا ہوا؟ویڈیو دیکھیں