نہ ماسک نہ ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ۔۔ کووڈ پابندیوں میں نرمی کا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)یورپی ملک آسٹریا نے بھی کووڈ کے پھیلا ﺅسے بچنے کے لئے لگائی گئی پابندیوں میں نرمی کر دی۔میڈیارپورٹس کے مطابق اب کسی دکان یا عجائب گھر وغیرہ میں جانے کے لیے ویکسینیشن یا کووڈ سے صحتیاب ہونے کا سرٹیفیکٹ دکھانے کی ضرورت نہیں ہو گی تاہم ایف ایف پی ماسک پہننا لازمی ہو گا۔ آسٹریا کی حکومت کے مطابق ملک کی 69 فیصد آبادی ویکسین لگوا چکی ہے اور ہسپتالوں میں صورتحال قابو میں ہے جس کی وجہ سے پابندیوں میں نرمی کی گئی ہے۔ جمعرات 17 فروری سے لوگ ویانا کے علاوہ ہر جگہ کورونا کے منفی ٹیسٹ کے ساتھ بھی ریستورانوں میں جا سکیں گے۔ یہی اصول سیاحوں پر بھی لاگو ہوں گے۔ اب تک ویکسینیشن یا کووڈ سے صحتیاب ہونے کا سرٹیفیکیٹ ہونا لازمی تھا۔
واضح رہے کہ اس سے پہلے برطانیہ اور امریکی شہر نیو یارک میں کووڈ پابندیاں ختم کرنے کا اعلان کیا گیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں۔https://www.24urdu.com/13-Feb-2022/46056