معروف تن ساز نفیس چیمہ کے اندھے قتل کا معمہ حل

Feb 13, 2022 | 20:14:PM

(24 نیوز) معروف تن ساز و پلے دار نفیس چیمہ کے اندھے قتل کا معمہ حل حقیقی بھائی قاتل نکلا ،ملزم گرفتار واردات میں استعمال ہونے والا اسلحہ برآمدکرلیا گیا۔
تھانہ صدر مریدکے کے ایس ایچ او انسپکٹر محمد قاسم بشیر اور انچارج انویسٹی گیشن سیل انسپکٹر اعجاز خان نے بتایا چند روز قبل مریدکے صدر کی آبادی رفیق آباد سے ایک نوجوان کی لاش ملی جسے سر میں گولی مارکر قتل کیا گیا جس کا بعد میں علم ہوا کہ یہ معروف تن ساز و پلے دار نفیس چیمہ کی لاش ہے اور آبادی داوکی مریدکے کا رہائشی ہے اندھے قتل کا مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کی گئی جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے مقتول کے چھوٹے بھائی عتیق چیمہ کو حراست میں لیکر تفتیش کی گئی تو ملزم نے اعتراف جرم کرتے بتایا اس نے اپنے بھائی کو معمولی جھگڑے کی وجہ سے قتل کیا اور اس وقت قتل کیا جب اسکا بھائی سسرال جارہا تھا وہ اپنے بھائی کے قتل پر شرمندہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں: عامر لیاقت کی سابقہ اہلیہ طوبی انور کا ایک اور اہم ٹوئٹ

مزیدخبریں