ماہرہ خان کو مداح نے شادی کی پیشکش کردی، اداکارہ نے کیا جواب دیا؟
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)اداکارہ ماہرہ خان کو بھارتی مداح کی جانب سے شادی کی پیشکش کی گئی ہے۔
گزشتہ روز ماہرہ خان کی پروڈیوس کردہ پہلی ویب سیریز بارہواں کھلاڑی کا ٹریلر ریلیز کیا گیا جس سے متعلق ماہرہ نے ٹوئٹر پر سوالات و جواب کا ایک سیشن رکھا۔ماہرہ کے مداحوں نے ان کی ذاتی زندگی کے علاوہ ان کی پسندیدگی کے حوالے سے بھی کئی سوالات پوچھے۔
Go watch. Give feedback!
— Mahira Khan (@TheMahiraKhan) February 11, 2022
Don’t forget to stream #baarwankhiladi on @tapmadtv ! Dropping 5th of March. ???? pic.twitter.com/mugqOL7Ftn
ایک بھارتی مداح نے ماہرہ کو شادی کی پیشکش کرنے کی اجازت مانگی جس پر اداکارہ نے انہیں پیار سے کہا کہ آپ کو کیا چیز اب تک روکے ہوئے ہے؟ آپ پروپوز کردیں لیکن میرا جواب ہمیشہ کی طرح وہی ہوگا۔
Propose na yaar. What’s stopping you?
— Mahira Khan (@TheMahiraKhan) February 11, 2022
Just know that my answer has been pretty consistent through the years. ????????♀️ https://t.co/cwt63HvJz7
ایک اور صارف نے سوال کیا کہ اگر آپ کو اداکار جونی ڈیپ، ٹام کروز اور لیونارڈو ڈی کیپریو میں سے کسی ایک کے ساتھ شادی کرنے، کسی ایک کو قتل کرنے اور کسی ایک کے ساتھ ڈیٹ کرنے کا موقع ملتا تو آپ کس کے ساتھ کیا کرتیں؟جواب میں ماہرہ نے کہا کہ اگر مجھے موقع ملتا تو میں لیونارڈو کے ساتھ شادی کرتی، اس کے علاوہ ٹام کروز اور جونی ڈیپ کو ڈیٹ کرتی۔
ایک مداح نے ماہرہ سے سوال کرنے کے بجائے انہیں بتایا کہ وہ اپنی والدہ کے ساتھ بیٹھے ہیں اور ان کی والدہ اداکارہ کےلئے سلام اور دعائیں کہہ رہی ہیں جس پر ماہرہ نے دونوں کیلئے محبت کا اظہار کیا۔
یہ بھی پڑھیں: عامر لیاقت نے تیسری اہلیہ کو منہ دکھائی میں کیا تحفہ دیا؟ دانیہ شاہ نے بتا دیا