ایک دن باحجاب لڑکی بھارت کی وزیر اعظم ہوگی۔ اسد الدین اویسی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)بھارتی لوک سبھا کے رکن پارلیمنٹ اسد الدین اویسی نے اعلان کیاہے کہ ایک دن باحجاب لڑکی ہندوستان کی وزیر اعظم ہوگی۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق بھارت میں لوک سبھا کے رکن پارلیمنٹ اورآل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے سربراہ اسد الدین اویسی نے اتوار کو ایک ویڈیو ٹوئٹ کیا ، جس میں انہوں نے کہا کہ حجاب پہننے والی خواتین کالج جائیں گی، ڈسٹرکٹ کلکٹر، مجسٹریٹ، ڈاکٹر، کاروباری خواتین وغیرہ بنیں گی۔انہوں نے مزید کہا کہ اگر ہماری بیٹیاں فیصلہ کرتی ہیں اور اپنے والدین سے کہتی ہیں کہ وہ حجاب پہننا چاہتی ہیں، تو ان کے والدین ان کی حمایت کریں گے۔ دیکھتے ہیں کون انہیں روک سکتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں۔ماہرہ خان کو مداح نے شادی کی پیشکش کردی، اداکارہ نے کیا جواب دیا؟