الیکشن کمیشن کیخلاف نفرت پھیلانے کا کیس : فواد چوہدری کو عدالت سے جانے کی اجازت

Feb 13, 2023 | 10:21:AM
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے الیکشن کمیشن کے خلاف نفرت پھیلانے کے کیس کی سماعت کے دوران فواد چوہدری کو جانے کی اجازت دے دی
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے الیکشن کمیشن کے خلاف نفرت پھیلانے کے کیس کی سماعت کے دوران فواد چوہدری کو جانے کی اجازت دے دی۔

فواد چوہدری کے خلاف الیکشن کمیشن سے متعلق نفرت پھیلانے کے کیس کی سماعت مجسٹریٹ وقاص احمد راجہ نے کی۔فواد چوہدری اپنے وکیل علی بخاری اور فیصل چوہدری کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے۔

فواد چوہدری نے عدالت میں جج سے کہا کہ حاضر ہیں جناب۔عدالت نے وکلاء سےمقدمے کا چالان جمع ہونے کے سوال پر وکیل نے جواب دیا کہ تفتیشی افسر کی جانب سے اب تک مقدمے کا چالان جمع نہیں کروایا جا سکا۔

مزید پرھیں: اگر میں غدار ہوں تو میرے سارے ووٹرزبھی غدار ہیں‘

جج نے استفسار کیا کہ تفتیشی افسر کو بلا لیتے ہیں، 14 روز بعد بھی چالان جمع کیوں نہیں ہوا؟وکیل علی بخاری نے استدعا کی کہ ہمیں 3 مارچ کے بعد کی تاریخ دے دیں تاکہ استثنیٰ کی درخواست دائر نہ کرنی پڑے۔جج نے جواب دیا کہ تفتیشی افسر سے معلوم کر لیتے ہیں، پھر تاریخ دیں گے، فواد چوہدری چاہیں تو چلے جائیں، اگلی تاریخ تفتیشی افسر کے پیش ہونے پر دیں گے۔