(24نیوز)پی ٹی آئی رہنما فرخ حبیب نے کہا ہے کہ مریم صفدر نے ہمیشہ اداروں کیخلاف فساد برپا کیا ہے۔
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فرخ حبیب نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں مریم نواز کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ مریم صفدر نے ہمیشہ اداروں کیخلاف فساد برپا کیا ہے، نواز شریف سزا یافتہ50 روپے اسٹام پیپر پر جیل سے لندن سالوں سے مفرور پھر عدلیہ اچھی ہوجاتی ہے؟ ہر جج جسٹس ریٹائرڈ قیوم یا جسٹس تاڑر مرحوم نہیں جو من پسندفیصلہ دے۔
ضرور پڑھیں :’ اگر میں غدار ہوں تو میرے سارے ووٹرزبھی غدار ہیں‘
واضح رہے اس سے قبل اسلام آباد وزرا کالونی میں سینئر صحافیوں سے مسلم لیگ ن کی سینئر نائب صدر مریم نواز نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ عوام جانتے ہیں کہ موجودہ مسائل، مہنگائی اور معاشی تباہی کن کی وجہ سے آئی؟ کون اس کا ذمہ دار ہے؟ مسلم لیگ (ن) کی بنیاد، شناخت اور اصل قوت کارکردگی ہے ، جب وطن واپسی آئی تو عوام کا جوش خروش اور تعداد دیکھ کر خوشگوار سرپرائز ملا، میری توقعات سے بڑھ کر رسپانس ملا۔