شاہ رخ خان کے مقبول گانے 'تم سے مل کے دل کا' پر خاتون کی زبردست پرفارمنس

Feb 13, 2023 | 11:06:AM

(24نیوز) سپر سٹار شاہ رخ خان کی سپرہٹ فلم ’میں ہوں نا ‘کے مقبول گانے 'تم سے ملکے دل کا' پر خاتون اپنی زبردست 'کتھک' پرفارمنس سے سوشل میڈیا پر دل جیت لئے۔

جہاں سوشل میڈیا پرجوش ڈانس پرفارمنس پر گامزن ہے، وہیں لائیو سامعین کو بھی اس کی پرفارمنس پر خوش ہوتے اور دیوانے ہوتے  دیکھا جاسکتا ہے۔ یہ ویڈیو خود ڈانسر انوپریا شرما نے انسٹاگرام پر شیئر کی ہے۔

ویڈیو شیئر کرتے ہوئے انوپریا نے لکھا، ’’معذرت ہے، میں نے اسے لفظی طور پر لیا‘‘۔

شیئر کیے جانے کے بعد سے  اس ویڈیو کو تقریباً 2 لاکھ لائکس اور متعدد تبصروں کے ساتھ لاکھوں ویوز مل چکے ہیں ۔

واضح رہے الطاف صابری، انو ملک اور سونو نگم کے اس گانے کے یوٹیوب پر کئی ورژن اور ڈانس نمبرز موجود ہیں، لیکن اس کتھک ورژن نے بہت سے لوگوں کی توجہ حاصل کی۔ 

مزیدخبریں