معروف اداکار نے کم عمری میں شادی کے متعلق خاموشی توڑ دی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک )پاکستان شوبز انڈسٹری کے سینئر اداکار اعجاز اسلم نے کم عمری میں شادی سے متعلق خاموشی توڑ دی۔
نجی ٹی وی پروگرام میں بات کرتے ہوئے اعجاز اسلم نے کہا ہے کہ میرے والدین نے میری کم عمری میں شادی کروا دی تھی۔انہوں نے کہا کہ جب مجھے ماڈلنگ اور اداکاری کرتے دیکھا تو انہوں نے میری شادی کے بارے میں فیصلہ کر لیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں:مہوش حیات کی فائرنگ کرتے ہوئے ویڈیو وائرل
اعجاز اسلم کا کہنا ہے کہ میری شادی بہت جلدی ہو گئی تھی حتیٰ کہ میں اکلوتا بیٹا تھا اور میری 3 بہنیں تھیں۔اداکار نے مزید کہا کہ اکلوتا ہونے کی وجہ سے خاندان کا بہت دباؤ تھا اس لیے چھوٹی عمر میں شادی کرنی پڑی۔
ان کا یہ بھی کہنا ہے ک انہوں نے شادی کے بعد کیریئر پر توجہ دی جس میں گھر والوں نے انہیں بہت سپورٹ کیا۔