پی ایس ایل 8 کا افتتاحی میچ: لاہور قلندرز اور ملتان سلطانز آمنے سامنے ہوں گے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) پاکستان سپر لیگ کا 8 واں ایڈیشن آج 13 فروری سے شروع ہو رہا ہے۔ ایونٹ کا پہلا میچ قلندرز اور سلطانز کے درمیان ملتان میں کھیلا جائے گا۔
دفاعی چیمپئن لاہور قلندرز ایونٹ کا فاتحانہ آغاز کرنے کیلئے پُرعزم ہے، ملتان سطانز نے بھی جیت پر نظریں جما لی ہیں۔
کرکٹ شائقین کیلئے انتظار کی گھڑیاں ختم ہوگئیں، پاکستان سپر لیگ کا میلہ سجنے کو تیار ہے، 6 ٹیمیں چمچماتی ٹرافی کیلئے آج سے جان لڑائیں گی، لاہور قلندرز اعزاز کا دفاع کریں گے، میچ رات ساڑھے 7 بجے شروع ہوگا۔
Multan are you ready?
— Multan Sultans (@MultanSultans) February 13, 2023
The stage is set. The teams are here.
It’s the #SultanSquad vs the #Qalandars to get the #HBLPSL8 underway!#LetsPlaySaeen #SultanAaGaya pic.twitter.com/objb7l8gGR
پاکستان سپر لیگ کی افتتاحی تقریب ملتان میں ہوگی، موسیقی کا تڑکا لگے گا، آتش بازی کا بھی شاندار مظاہرہ کیا جائے گا۔
افتتاحی میچ سے قبل لاہور قلندرز اور ملتان سلطانز نے ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں بھرپور ٹریننگ کی، پریکٹس سیشن میں دونوں ٹیموں کے کوچز کی جانب سے بیٹنگ، باؤلنگ اور فیلڈنگ کی مختلف تیکنیک اور فٹنس لیول پر توجہ دی گئی۔
????️"Aik Aur Mauqa Aya Hai" ????
— Lahore Qalandars (@lahoreqalandars) February 13, 2023
Message is loud & clear by Manager @sameenrana #QalandarHum #AbPooraLahoreKheleGa #HBLPSL8 #sochnabemanahai pic.twitter.com/WE17rLyBZq
خیال رہے کہ لاہور قلندرز اور ملتان سلطانز کی ٹیمیں اب تک 13 مرتبہ آمنے سامنے آچکی ہیں، 7 مرتبہ جیت سلطانز کا مقدر بنی، 6 میچز میں قلندرز نے میدان مارا۔
پی ایس ایل کے آٹھویں سیزن کا لاہور فاتحانہ آغاز کرے گا یا ملتان قلندرز سے پچھلے فائنل کا بدلہ لے گا، تمام لوگوں کی نظریں ملتان کرکٹ اسٹیڈیم پر مرکوز ہیں۔
دوسری جانب ملتان اسٹیڈیم میں تزئین و آرائش کا کام مکمل کر لیا گیا، اسٹینڈز کی صفائی ستھرائی کر لی گئی ہے، پچز بھی تیار ہیں، روایتی طور پر پچ اسپن کیلئے سازگار رہنے کا امکان ہے۔ کرکٹ ایونٹ کیلئے سیکیورٹی انتظامات کا پلان بھی تیار ہوچکا ہے، قانون نافذ کرنے والے اداروں کے تقریباً 8 ہزار اہلکار مختلف مقامات پر خدمات سرانجام دیں گے۔