ریال میڈرڈ ریکارڈ پانچویں مرتبہ فیفا کلب ورلڈ چیمپیئن بن گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) ریال میڈرڈ نے فیفا کلب ورلڈ کپ کا ٹائٹل ریکارڈ پانچویں مرتبہ جیت لیا۔ فائنل میں سعودی کلب الہلال کو تین کے مقابلے میں پانچ گول سے شکست دی۔ ونی جونیئر، فیڈریکو کے دو دو جبکہ کریم بینزیما نے ایک گول کیا۔
???? CHAMPIONS!
— Real Madrid C.F. ???????????????? (@realmadriden) February 11, 2023
????FT: @realmadriden 5-3 @Alhilal_EN
⚽️ @vinijr 13', 69', @fedeevalverde 18', 58', @Benzema 54'; Marega 26', Vietto 64', 79'.#ClubWC | #W8RLDCHAMPIONS pic.twitter.com/8P164oscwQ
مراکش کے شہر رباط میں فیفا کلب ورلڈ کپ کے فائنل میں سعودی کلب الہلال اور ریال میڈرڈ کے درمیان ہائی اسکورنگ میچ ہوا۔
???? @realmadrid, CHAMPIONS OF THE WORLD FOR THE FIFTH TIME! ????#ClubWC
— FIFA World Cup (@FIFAWorldCup) February 11, 2023
اسپینش کلب شروع سے ہی چھایا رہا۔ ونی جونیئر نے 13 ویں منٹ میں پہلا گول کیا، پانچ منٹ بعد فیڈریکو نے برتری دوگنی کردی۔
26 ویں منٹ میں موسیٰ نے الہلال کا پہلا گول کرکے اُمید دلائی۔ پہلا ہاف دو ایک کے اسکور پر ختم ہوا۔
دوسرا ہاف شروع ہوا تو پانچ منٹ میں کریم بینزیما اور فیڈریکو نے گول کردیے۔
الہلال کے لوسیانو نے پانچ منٹ بعد گول کر کے خسارہ کچھ کم کیا۔ ونی جونیئر نے 6 منٹ بعد ایک اور گول کرکے اسکور 2-5 کردیا۔
لوسیانو نے 79 ویں منٹ میں سعودی کلب کی جانب سے تیسرا گول کیا۔
تاہم مقررہ وقت کے اختتام پر اسکور 3-5 رہا جس کے ساتھ ریال میڈرڈ نے ایشین چیمپئن الہلال کو شکست دے کر ریکارڈ پانچویں مرتبہ فیفا کلب ورلڈ کپ کا ٹائٹل اپنے نام کیا۔