(24 نیوز) 13 سالہ لڑکی کی نامناسب الفاظ کے ساتھ تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کرنے پر سندھ ہائی کورٹ نے فہد منگی کو ایف آئی اے سائبر کرائم کے روبرہ بیان قلمبند کرانے کا حکم جاری کر دیا۔
13 سالہ لڑکی کی تصاویر سوشل میڈیا پر لگانے اور نازیبا الفاظ لکھنے کا معاملہ ایف آئی اے FIA نے فہد منگی کو طلب کر لیا ہے۔سندھ ہائی کورٹ میں ایف آئی اے مبینہ ہراسمنٹ کے خلاف فہد منگی کی درخواست پر سماعت جسٹس نعمت اللہ پھلپوٹو نے کی۔
مزید پڑھیں: کھربوں کی سرکاری زمین اور کرایہ صرف پانچ ہزار روپے؟ خواجہ آصف
فہد منگی کے وکیل کا کہنا تھا کہ میرے موکل پر بے بنیاد الزام لگایا جا رہا ہے اور تحقیقات پر ایف آئی اے ہراساں کر رہی ہے۔ جس پر جسٹس نعمت اللہ پھلپوٹو نے حکم دیا کہ ایف آئی اے اپنی تحقیقات جاری رکھے اور صرف بیان لیا جائے ہراسمنٹ نہ کی جائے۔
سندھ ہائی کورٹ نے فہد منگی کو ایف آئی اے سائبر کرائم کے روبرو بیان قلمبند کروانے کا حکم جاری کر دیا ہے۔