(ویب ڈیسک) اسرائیلی فوج کی جانب سے غزہ کی پٹی پر ایک مرتبہ پھر فضائی حملے کیے گئے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق پیر کی علی الصبح کئی فضائی حملے کیے گئے جس میں فی الحال کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔
اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ فضائی حملے غزہ کی انڈر گراؤنڈ سائٹ پر کیے گئے جہاں حماس کی جانب سے راکٹ تیار کیے جاتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیے: ناقص تعمیر کیوں کی، زلزلے کے بعد ترک حکام نے 100 سے زائد ٹھیکیداروں کو حراست میں لے لیا
اسرائیلی فوج کا دعویٰ ہے کہ ہفتے کے روز غزہ کی پٹی سے روکٹ فائر کیے گئے تھے جس کے جواب میں آج صبح حملے کیے گئے۔
فلسطینی حکام نے غزہ سے راکٹ فائر کیے جانے کی تصدیق نہیں کی ہے۔