(24 نیوز) پاک فضائیہ کا آئی ایل۔78 طیارہ ترکیہ کے زلزلہ زدگان کو امدادی سامان فراہم کرنے کے مشن کی کامیاب تکمیل کے بعد واپس نور خان ایئر بیس پہنچ گیا۔
ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق پاک فضائیہ کی کوششوں سے علاقے میں پھنسے پاکستانی طلباء اور خاندانوں کو آئ ایل۔78 کے ذریعے باحفاظت وطن واپس لایا گیا۔
یہ بھی پڑھیے: ناقص تعمیر کیوں کی، زلزلے کے بعد ترک حکام نے 100 سے زائد ٹھیکیداروں کو حراست میں لے لیا
پاکستانی طلباء اور خاندانوں نے انہیں پاکستان واپس لانے اور بیرون ملک قدرتی آفت میں پھنسے ہم وطنوں کو بچانے میں پاک فضائیہ کی مجموعی کوششوں کو سراہا۔
این ڈی ایم اے اور وزارت خارجہ کی معاونت سے پاک فضائیہ کے زلزلہ متاثرین کی امداد کیلئے اس نوعیت کے دیگر آپریشنز جاری ہیں۔