(ویب ڈیسک )بالی ووڈ کےمعروف اداکارعامر خان کو چھڑی پکڑ کر چلنے کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے ۔جسے دیکھنے کے بعد ان کے مداح تشویش میں مبتلا ہوگئے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی مسٹر پرفیشنسٹ عامر خان گزشتہ دنوں رام باغ پیلس میں ایک شادی میں شریک ہوئے جہاں کئی اور معروف شخصیات بھی موجود تھی۔ شادی کی تقریب میں عامر خان کی چھڑی پکڑ کر چلنے کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔ اس تصویر کے وائرل ہونے کے سوشل میڈیا صارفین عامر خان کی صحت کے حوالے سے تشویش میں مبتلا ہو ہوگئے اور سوشل میڈیا پر انکی خیریت دریافت کرنے کی کوشش کر رہےہیں۔
یہ بھی پڑھیں:بھارتی لیجنڈری اداکارہ کی 12 برس بعد بڑی سکرین پر واپسی
یاد رہے کہ عامر خان نے 35 سال بعد پہلی بار اداکاری سے بریک لیتے ہوئے اپنی فیملی کے ساتھ وقت گزار رہےہیں۔