(ویب ڈیسک )سائنس مضامین میں مہارت کے لئے پروگریسو پبلک ہائی اسکول مٹھی میں دو روزہ سائنس فیسٹیول ہوا، فیسٹیول میں بچوں نے سولر سسٹم،ماحولیات اور ٹیکنالوجی سمیت مختلف سائنسی ماڈل پیش کئے، طلبا کے تیار کئے ہوئے سائنسی ماڈلز شرکا کی توجہ کا مرکز بن گئے۔
بچوں میں سائنسی علوم کے فروغ کے لئے مٹھی کے پروگریسیو پبلک ہائی اسکول کی انتظامیہ نے سائنس فیسٹیول کا اہتمام کیا، طلبا کی تیار کئے ہوئے سائنسی ماڈل شرکا کی توجہ کا مرکز بنے رہے، اساتذہ سمیت دیگر شرکا نے طلبا کی کاوش کو سراہا۔والدین کا کہنا تھا کہ ایسے پروگرامز سے بچوں میں سائنسی علوم کا شوق بڑھے گا۔
یہ بھی پڑھیں:ٹوبہ ٹیک سنگھ میں چور بے قابو، وارداتوں کا نیا طریقہ
فیسٹیول میں شریک طلبہ اور اساتذہ نے کہا ایسی سرگرمیوں سے بچوں میں سائنسی علوم کی طرف رغبت بڑھے گی اور وہ عملی طور پر سائنسی علوم کی طرف متوجہ ہوں گے، ایسے سرگرمیوں کو مزید فروغ دیا جانا چاہئے۔