(24 نیوز)آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے فروری کیلئے ایل این جی کی قیمتوں کا اعلان کر دیا۔
اوگرا نوٹیفکیشن کے مطابق پنجاب اور خیبرپختونخوا کیلئے ایل این جی کی قیمت میں 0.61 ڈالر کمی کی گئی جبکہ سندھ اور بلوچستان کیلئے ایل این جی کی قیمت میں 0.61 ڈالر کمی ہو ئی، نوٹیفکیشن کے مطابق سوئی ناردرن سسٹم پر نئی قیمت 13.70 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مقررہو گئی،سوئی سدرن سسٹم پر نئی قیمت 13.95 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مقررکردی گئی، اوگرا نے ایل این جی کی نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
یہ بھی پڑھیں: عدت میں ہی سابق گورنر سندھ سے مبینہ نکاح،صحافی ارشد شریف کی بیوہ نے خاموشی توڑ دی