ازبکستان کے سفیر کی چودھری شجاعت سےملاقات ،اہم امور پر تبادلہ خیال 

Feb 13, 2023 | 19:03:PM

(24نیوز)ازبکستان کے سفیر کی چودھری شجاعت حسین سے ان کے گھر پر ملاقات ، پاکستان اور ازبکستان کی سفارتی اور تجارتی معاملات پر اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق اہم ملاقات میں  پاکستان کی اقتصادی معاشی صورتحال پر غور  اور دونوں ممالک  نے مل کر کام کرنے کا عزم کیا،ملاقات میں دونوں ممالک کی آپس میں تجارت اور سیاحت کو مزید فروغ دینے پر زور دیا گیا ۔

ملاقات میں پاکستان مسلم لیگ کے مرکزی صدر چودھری شجاعت حسین ،اوزبکستان کے سفیر ابیک عارف،  وفاقی وزیر سرمایہ کاری چودھری سالک حسین، سینئر رہنما پاکستان مسلم لیگ چودھری شافع حسین، شیخ روحیل اکرام سفیر برائے ٹورازم اور کوآرڈینیٹر جبیر صدیقی بھی موجود تھے ۔

یہ بھی پڑھیں: ای سی سی اجلاس،گیس کی قیمتوں میں اضافے کی منظوری

مزیدخبریں