(24 نیوز)متنازع ٹویٹ کیس میں نئی پیشرفت ،پی ٹی آئی سینیٹر اعظم سواتی کی ضمانت منسوخی کیلئے اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست دائرہو گئی۔
اعظم سواتی کی راولپنڈی میں تقریر کے بعد ضمانت منسوخی کی درخواست دائر کی گئی ،اعظم سواتی نے راولپنڈی میں ایک تقریب کے دوران اداروں سے متعلق متنازع گفتگو کی ۔
یہ بھی پڑھیں: کھلاڑیوں کے آنے جانے سے نہیں،کارکردگی سے ٹیم بنتی ہے،عماد وسیم
چیف جسٹس عامر فاروق کل ایف آئی اے کی درخواست پر سماعت کریں گے،اعظم سواتی کی راولپنڈی کی تقریر کا ٹرانسکرپٹ، یو ایس بی درخواست کے ساتھ منسلک ہے۔
ایف آئی اے سائبر کرائم اسلام آباد نے اعظم سواتی کے خلاف مقدمہ درج کیا تھا ،اسلام آباد ہائیکورٹ نے اعظم سواتی کی ضمانت پر رہائی کا حکم دیا تھا،عدالت نے کہا تھا کہ جرم دوہرانے پر اعظم سواتی کی ضمانت منسوخی کی درخواست دائر ہو سکتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: آئندہ سال پی ایس ایل کے میچز پشاور اور کوئٹہ میں بھی کرائینگے، نجم سیٹھی کا اعلان