لاہور قلندرز نے ملتان سلطانز کو جیت کیلئے 176 رنز کا ہدف  دیدیا

Feb 13, 2023 | 20:28:PM
لاہور قلندرز نے ملتان سلطانز کو جیت کیلئے 176 رنز کا ہدف  دیدیا
کیپشن: ملتان سلطانز اور لاہور قلندرز کے کپتان ٹاس کر رہے ہیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)پاکستان سپر لیگ کے افتتاحی میچ میں لاہور قلندر نے مقررہ اوورز میں 6  وکٹوں کے نقصان 175 پر رنز بنا لئے اور ملتان سلطانز کو جیت کیلئے بڑا ہدف دیدیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ کے 8ویں سیزن کے پہلے میچ میں ملتان سلطانز نے لاہور قلندرز کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے جو  زیادہ درست ثابت نہ ہوا، لاہور قلندر نے مقررہ اوورز میں 6  وکٹوں کے نقصان 175 پر رنز بنا لئے اور ملتان سلطانز کو جیت کیلئے بڑا ہدف دیدیا۔

لاہور قلندرز کے  آؤٹ ہونے والوں میں کامران غلام، فخر زمان، شائی ہاپ، طاہر بیگ، طلت حسین اور ڈیوڈ ویزے شامل ہیں، سکندر رضا 19 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے،لاہور قلندر کے احسان اللہ نے 2، اسامہ میر نے 2، اکیل حسین نے 1 شاہ نواز نے بھی 1 وکٹ حاصل کی۔

 ملتان میں پی ایس ایل 8 کے پہلے میچ میں ملتان سلطانز اور لاہور قلندرز کی ٹیمیں آمنے سامنے ہیں۔
ملتان سلطانز میں کپتان محمد رضوان، شان مسعود، عثمان خان، ڈیوڈ ملر، کیرن پولارڈ، خوشدل شاہ، عقیل حسین، عثمان میر، سمین گل، شاہنواز دھانی اور احسان اللہ شامل ہیں۔


لاہور قلندرز پلیئنگ الیون میں فخر زمان، طاہر بیگ، شائی ہوپ، کامران غلام، حسین طلعت، سکندر رضا، لیام ڈاسن، ڈیوڈ ویز، شاہین آفریدی(کپتان) ، حارث رؤف، زمان خان شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: آئندہ سال پی ایس ایل کے میچز پشاور اور کوئٹہ میں بھی کرائینگے، نجم سیٹھی کا اعلان