(24 نیوز)وزیر اعلیٰ پنجاب کی طرف سے تشکیل کردہ وزارتی کمیٹی اور سیکرٹری فوڈ کے ساتھ فلور ملز ایسویسی ایشن کے مذاکرات کامیاب ہو گئے، فلور ملز ایسوسی ایشن نے ہڑتال کی کال واپس لے لی۔
فلور ملز ایسوسی ایشن نے سرکاری گندم کا کوٹہ بیچنے والی فلور ملز سے لاتعلقی کا اعلان کردیا،ایس او پیز کے مطابق انسپیکشن ہو گی، اگر کوئی اہلکار اپنے اختیارات سے تجاوز کرے گا تو سیکرٹری فوڈ کو آگاہ کیا جائے گا۔
ٹرکنگ پوائنٹس پر سکیورٹی فراہم کی جائے گی، صوبے سے باہر گندم کی ترسیل کے مطالبہ پر فوڈ ڈیپارٹمنٹ غور وخوض کے بعد تین دن میں حکومت کو اپنی سفارشات پیش کرے گا، سٹہ بازی کے ایکٹ میں آٹا کی شق کی واپسی پر حکومت قانونی اداروں سے مشاورت کرے گی اور سسٹم کو شفاف بنایا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: متنازع ٹوئٹ کیس؛اعظم سواتی کی ضمانت منسوخی کیلئے ہائیکورٹ میں درخواست دائر