منی لانڈرنگ کے الزام میں سائرہ انور کے خلاف مقدمہ درج
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے )نے منی لانڈرنگ کے الزام میں سائرہ انور کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق سائرہ انور کے خلاف آمدن سے زائد اثاثے بنانے کا الزام تھا،سائرہ انور نے مختلف بینکوں میں دس اکاؤنٹس بنارکھے تھے،سائرہ انورنے ایک بینک میں سترہ کروڑ پچاس لاکھ جمع کرائے تھے،سائرہ انور نے گذشتہ چھ ماہ کے دوران متعدد جائیدادیں خریدیں تھیں۔
پیشے سے کپڑے کا کاروبار کرنے والی سائرہ انور اپنی آمدن کے ذرائع ثابت نہ کرسکیں،سائرہ انور کے خلاف ایف آئی اے منی لانڈرنگ سرکل لاہور نے مقدمہ درج کیاہے۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب حکومت اورفلور ملز ایسوسی ایشن کے درمیان مذاکرات کامیاب، ہڑتال کی کال واپس