(ویب ڈیسک)ترکیہ اور شام میں آنے والے خوفناک زلزلے کو ایک ہفتہ گزر گیا، زلزلے کے نتیجے میں9سالہ بچے کو 155گھنٹے بعد ملبے سے نکالا گیا تو اس نے انوکھی فرمائش کی ۔
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ترکی کے صوبے غازی انٹپ Gaziantepمیں نو سالہ بچے کو عمارت کے ملبے تلے 155 گھنٹے بعد باحفاظت نکال لیا گیا۔ اتنا وقت ملبے تلے رہنے کی وجہ سے بچہ اتنا بھوکا اور پیاسا تھا کہ اس نے ملبے سے نکلنے کے فوری بعد ریسکیو ورکرز سے فرمائش کر ڈالی۔بچے نے فرمائش کی کہ مجھے ساری آئس کریم لا دیں اورپانچ گیلن پانی کے بھی دے دیں میں پی جاﺅنگا کیونکہ میں بہت پیاسا ہوں۔
یہ بھی پڑھیں: اوگرا نے فروری کیلئے ایل این جی کی قیمتوں کا اعلان کر دیا