مبینہ بہن کی ویڈیو وائرل ہونے پر گلوکار سجاد علی بھی بول پڑے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) معروف گلوکار سجاد علی نے ان کی بہن ہونے کا دعویٰ کرنیوالی خاتون کو جھوٹاقرار دے دیا۔
اپنے ویڈیو پیغام میں سجاد علی کاکہنا تھا کہ سوشل میڈیا پر ماضی میں بھی میرے سے متعلق عجیب و غریب خبریں وائر ل ہوتی رہی ہیں ، اب ایک غریب خاتون کو میری بہن بنانے کی کوشش کی گئی ہے، میں چاہوں تو ان کے خلاف قانونی کارروائی کر سکتا ہوں مگر وہ غریب عورت ہے، اس لیے میں کوئی کارروائی نہیں کر رہا۔
اس طرح کی ویڈیو یا تو مشہور ہونے کےلئے بنائی جاتی ہیں یا پھر کسی کو بدنام کرنے کےلئے بنائی جاتی ہیں، میں حیران ہوں کہ لوگ اس طرح کے کام کیوں کرتے ہیں، اگر کسی کو مدد کی ضرورت تھی تو منہ سے مانگ لیتا میں ایسے ہی دے دیتا۔انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی خبروں کے پوسٹ کارڈ ایسے عجیب بنائے ہیں کہ میری بچپن کی تصویر لڑکی کے ساتھ لگا دی حالانکہ بچپن کی اس تصویر میں وہ لڑکی میری بیوی ہے۔
FAKE NEWS ABOUT FAKE SISTER (part 2) pic.twitter.com/u4fwEjlYoT
— Sajjad Ali (@sajjad_official) February 13, 2023
واضح رہے کہ کچھ دن قبل بشریٰ اختر نامی ایک بھیک مانگنے والی خاتون نے دعویٰ کیا تھا کہ وہ رشتے میں معروف گلوکار سجاد علی کی بہن ہے اور غربت کے باعث بھیک مانگنے پر مجبور ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ترکیہ ،155 گھنٹے بعد ملبے تلے زندہ بچ جانے والے بچے کی انوکھی فرمائش