پریانکا چوپڑا کی کتاب کا ہندی ورژن بھی آگیا

Feb 13, 2024 | 08:38:AM
پریانکا چوپڑا کی کتاب کا ہندی ورژن بھی آگیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)بالی ووڈ سمیت ہالی ووڈ میں بھی اپنے ٹیلنٹ کا لوہا منوانے والی اداکارہ پریانکا چوپڑا کی اپنی زندگی کے حالات و واقعات پر مبنی کتاب "ان فنشڈ" کا ہندی ورژن پیش کردیا۔ 

تفصیلات کے مطابق اداکارہ پریانکا چوپڑا کی یادداشتوں پر مشتمل کتاب اب ہندی زبان میں بھی دستیاب ہوگی، اس حوالے سے اداکارہ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر اعلان کیا ہے کہ ان کی کتاب کا ہندی ورژن "ابھی سفر باقی ہے" کے نام سے ورلڈ بک فیئر 2024 میں دستیاب ہوگا۔

پریانکا چوپڑا نے اپنی پوسٹ کے ساتھ ہندی کتاب کا سرورق بھی شیئر کیا ہے جبکہ انگریزی کتاب 2020 میں سامنے آئی تھی۔

ورلڈ بک فیئر 2024 کا ایونٹ دس فروری سے نئی دہلی میں شروع ہوا ہے اور یہ اٹھارہ فروری تک جاری رہے گا۔

اداکارہ آخری بار ایمازون پرائم کی ویب سیریز "سائیٹیڈل" میں نظر آئی تھیں جبکہ وہ اپنے اگلے پروجیکٹ "ہیڈز آف اسٹیٹس"میں دکھائی دیں گی۔