صحت مند رہنے کیلئے پیاز سب سے مفید ، ماہرین کی تصدیق
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) پیاز ایسی سبزی ہے جو کھانے میں ذائقہ بڑھانے کے ساتھ ساتھ صحت کو بھی بہتر بناتی ہے،پیاز ایشیائی کھانوں کا ایک لازمی حصہ ہے جس کے بغیر کھانے کی ترکیبیں ادھوری ہیں لیکن اسے صرف ذائقوں تک محدود نہ سمجھیں، اس کے اندر صحت کے بے پناہ فوائد پوشیدہ ہیں۔
اسے اپنی غذائیت کی وجہ سے سلاد میں کچا بھی استعمال کیا جاتا ہے۔
پیاز کےفوائد
پیاز ذیابیطس کے لیے مفید ہے کیونکہ اس میں ایسے اجزا پائے جاتے ہیں جو بلڈ شوگر لیول کو کنٹرول کرتے ہیں۔
پیاز میں موجود اینٹی آکسیڈنٹس جلد کو تروتازہ اور چمکدار رکھتے ہیں جبکہ جھریوں کو روکتے ہیں اور تیزی سے بڑھتی عمر کے اثرات کو روکتے ہیں۔
پیاز کم کیلوریز والی، زیادہ فائبر والی سبزی ہے جو آپ کو زیادہ دیر تک پیٹ بھر کر رکھتی ہے، یہی وجہ ہے کہ یہ آپ کے جسم میں کیلوریز کو کم کرکے وزن کم کرنے کی کوششوں میں آپ کی مدد کرتا ہے۔
سلفر اور کیورسیٹن، پیاز میں پائے جانے والے یہ دو مرکبات ہیں جو ہڈیوں کو مضبوط بناتے ہیں اور آسٹیوپوروسس کا خطرہ کم کرتے ہیں۔
پیاز میں موجود سلفر جسم میں کولیسٹرول اور بلڈ پریشر کو کم کرتا ہے جس سے دل کی بیماریوں کا خطرہ کم ہوتا ہے۔
پیاز میں قوت مدافعت بڑھانے والے اجزا اور وٹامن سی موجود ہوتا ہے جو جسم کو انفیکشن اور بیماریوں سے بچاتا ہے، اس کے علاوہ یہ نظام ہاضمہ کو مضبوط بناتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:کولیسٹرول کو کم کرنے کیلئے کن مشروبات کا استعمال کرنا چاہیے؟
ایک تحقیق کے مطابق سلفر اور اینٹی آکسیڈنٹس کینسر کے خلیات کو بننے سے روکتے ہیں اور پیاز میں وافر مقدار میں پائے جاتے ہیں۔