پی پی 174 ، لیگی رہنما بلال یاسین کی کامیابی بھی چیلنج
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ملک اشرف) پنجاب کے صوبائی حلقے پی پی 174 سے مسلم لیگ ن کے امیدوار بلال یاسین کی کامیابی لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج میں ہوگئی۔
جسٹس علی باقر نجفی آزاد امیدوار چوہدری محمد اصغر کی درخواست پر سماعت کریں گے۔
پی پی 174 سے آزاد امیدوار چوہدری محمد اصغر نے ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی۔ درخواست میں الیکشن کمیشن، ریٹرننگ افسر حلقہ پی پی 174 سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا۔
مزید پڑھیں: حکومت لینا مقصد نہیں،ہماری ڈور لمبی ہے،کپتان کا جیل سے نیا پلان جاری
واضح رہے کہ پی پی پی 174 کے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق بلال یاسین 36 ہزار 265 ووٹ لیکر سب سے آگے جبکہ آزاد امیدوار چودھری محمد اصغر 33 ہزار395 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔